لارڈز کے ہیرو یاسر شاہ نے مانچسٹر میں بدترین کارکردگی کا 82سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا، 200رنز دیدیئے

ہفتہ 23 جولائی 2016 22:15

لارڈز کے ہیرو یاسر شاہ نے مانچسٹر میں بدترین کارکردگی کا 82سالہ ریکارڈ ..

مانچسٹر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء)لارڈز کے ہیرو یاسر شاہ نے مانچسٹر میں بدترین کارکردگی کا 82سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا،کیرئیر میں 200رنز دے ڈالے ۔

(جاری ہے)

1934ء میں آسٹریلیا کے بل او ریلی نے مانچسٹر ٹیسٹ میں 189رنز دئیے تھے۔ جبکہ یاسر شاہ نے مانچسٹر میں 82سالہ ریکارڈ توڑتے ہوئے 200رنز دے ڈالے۔یاسر شاہ کی ٹیسٹ کرکٹ میں یہ دوسری بدترین کارکردگی ہے۔ 2014ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف شارجہ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں یاسر شاہ نے 193رنز دئیے تھے ۔