آئی سی سی نے ویمن ورلڈ کپ 2017ء کے لوگو کی رونمائی کردی،11واں ایڈیشن 26جون سے 23جولائی تک انگلینڈ میں کھیلا جائیگا

ہفتہ 23 جولائی 2016 22:04

دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے نے ویمن ورلڈ کپ 2017ء کے لوگو کی رونمائی کردی۔ ویمن ورلڈ کپ کا 11واں ایڈیشن 26جون سے 23جولائی تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل لارڈز میں ہوگا۔خواتین کا عالمی کرکٹ ٹورنامنٹ آئندہ سال جون میں انگلینڈ میں کھیلا جائے گا جس کے لئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمن ورلڈ کپ کے لوگو کی رونمائی کردی۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ کے میچزبیرسٹل، ڈربی،لیسسٹر،ٹانٹن اور فائنل میچ لارڈز میں کھیلا جائے گا۔کرکٹ کونسل کے مطابق عالمی کپ میں آئی سی سی کی فل ممبر آٹھ ٹیمیں ڈائریکٹ کوالیفائی کریں گی جبکہ دو ٹیمیں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیل کر ایونٹ میں شامل ہوں گی، جبکہ ایونٹ میں تمام ٹیموں کے درمیان 31میچز کھیلے جائیں گے۔دوسری جانب تقریب کے دوران بات چیت کرتے ہوئے آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے کہنا تھا کہ آنے والا سال ویمن کرکٹ ٹیموں کے کافی اہم ہوگا۔ تمام ٹیمیں بھرپور تیاری کے ساتھ ایونٹ میں شرکت کریں گی-

متعلقہ عنوان :