سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ،ٹاپ سیڈ جان اسنر کو کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست

کوارٹر فائنل میں امریکہ کے جان اسنر کا مقابلہ ہم وطن اسٹیو جانسن سے ہوا فرانس کے نمبر دو سیڈ جائلز مونفلس نے امریکہ کے سیم کیورے کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

ہفتہ 23 جولائی 2016 22:04

سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ،ٹاپ سیڈ جان اسنر کو کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ ..

واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء ) سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سنسنی خیز مقابلے میں ٹاپ سیڈ جان اسنر کو کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست ہو گئی۔کوارٹر فائنل میں امریکہ کے جان اسنر کا مقابلہ ہم وطن اسٹیو جانسن سے ہوا۔

(جاری ہے)

نمبر پانچ سیڈ نے پہلا سیٹ سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریکر پر اپنے نام کیا۔ اسٹیو جانسن نے دوسرا سیٹ سات چھ سے جیت کر جان اسنر کو ایونٹ سے باہر کر دیا۔ فرانس کے نمبر دو سیڈ جائلز مونفلس نے سٹی اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ جائلز مونفلس نے کوارٹر فائنل میں امریکہ کے سیم کیورے کو چھ چار، تین چھ اور چھ ایک سے ہرایا۔

متعلقہ عنوان :