پا ک سرزمین پارٹی کا پرنٹ میڈیا کی سہولت کیلئے پبلک ریلیشن آفیسر کا اعلان

ہفتہ 23 جولائی 2016 22:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) پا ک سرزمین پارٹی کی جانب سے پرنٹ میڈیا کی سہولت کے لئے پبلک ریلیشن آفیسر کا اعلان کیا گیا ہے ، پاک سر زمین پارٹی میڈیا کی اہمیت کو سمجھتی ہے اوردور حاضر میں ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ، اس لئے میڈیا کے نمائندوں سے مکمل رابطہ رکھنے اور ان کو پارٹی کی سرگرمیوں سے آگاہ رکھنے کے لئے اعظم خان ولد شیر محمد کو پرنٹ میڈیا سے کو آرڈی نیشن کے لئے نامزد کیاہے، یہ فیصلہ پارٹی مشاورت سے کیا گیا ہے، پرنٹ میڈیا کے نمائندے خبروں سے متعلق اعظم خان سے رابطہ کریں۔