ڈینگی سے ڈرنے کی بجائے احتیاط کی ضرورت ہے،ڈی سی او

ہفتہ 23 جولائی 2016 21:48

پاکپتن۔23 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 جولائی ۔2016ء ) ڈینگی سے ڈرنے کی بجا ئے احتیاط کی ضرورت ہے ، ڈینگی لاروے کی افزائش کو روکنے کیلئے سرکاری اداروں کے ساتھ صاحب الرائے لوگ ،سول سوسائٹی کے اراکین ،صحافی اور شہری اپنا اپنا کردار ادا کریں، ہم سب کو مل کر اس موذی مرض سے چھٹکار ا حاصل کرنا ہے ،مل جل کر مشکلات کا سامنا کرنے والی قومیں ہمیشہ کھٹن مراحل طے کر کے سرخرو ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار ڈی سی او عرفان احمد سندھو نے ڈینگی ڈے کے موقع پر نکالی گئی آگہی واک کی قیادت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر اے ڈی سی عارف عمر عزیز،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سراج الدین ،ای ڈی او زراعت ارشاد احمد،ڈی ایل او ڈاکٹر لبنی جبار ،ڈی او جنگلات ملک وسیم سجاد،ڈی او سوشل ویلفئیرچوہدری شاہد اقبال سمیت دیگر اداروں کے افسران و اہلکاران شریک تھے ،ڈی سی او عرفان احمد سندھو واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اوراپنے گھروں ،دفاتر و دیگر کسی بھی مقام پر پانی کو کھڑا نہ ہونے دیا جائے، اس کی نکاسی کے فوری انتظامات کیے جائیں تاکہ ڈینگی لاروے کی افزائش کو بروقت روکا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :