صو با ئی دارالحکو مت میں گراں فروشی پر93 افراد گرفتار

ہفتہ 23 جولائی 2016 21:48

لاہور۔23 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 جولائی ۔2016ء )ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پرپرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے959مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر32 دکانداروں کے چالان جبکہ31,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،49افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر93افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے39افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی او نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔