ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے شہر کے تمام ٹا ؤنز میں انسدادِ ڈینگی ڈے منایا گیا

ہفتہ 23 جولائی 2016 21:47

لاہور۔23 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 جولائی ۔2016ء ) ڈی سی او لاہورکیپٹن (ر)محمد عثمان کے مطا بق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کے تمام ٹا ؤنز میں انسدادِ ڈینگی ڈے منایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ تمام ٹاؤنز میں آگاہی واکس اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیا اورانسدادِ ڈینگی ڈے کے موقع پر تمام ٹا ؤنز میں ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں نے اِن ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس کے تحت مقامات کو چیک کیا اور اپنے اپنے علا قوں میں مو جو دقبرستانوں ،کباڑخانوں،ٹائر شاپس کی دکانوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا ۔

اس ضمن میں انسدادِ ڈینگی ڈے کے موقع پر داتا گنج بخش ٹا ؤن کی جا نب سے ہفتہ کو ٹا ؤن ہال میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا واک کی قیادت ڈی سی او نے کی۔

(جاری ہے)

واک میں ایم پی اے ماجد ظہور، اے سی( سٹی) ،ٹا ؤن انتظامیہ،محکمہ صحت کے افسران و اہلکاران اور سول ڈیفنس کے علاوہ سول سوسائٹی نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر ڈی سی او نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور انسدادِ ڈینگی مہم کو شہر بھر میں بھر پور طریقے سے جا ری رکھے ہوئے ہے اورواک کا مقصد ڈینگی وائرس کی روک تھام کے لئے حفاظتی اقدامات کے متعلق شہریوں کو آگاہی دینا ہے۔

انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں اور اپنے گھروں کی چھتوں اور گھروں میں بارشی پانی جمع نہ ہو نے دیں اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔ڈی سی او نے واک کے اختتام پر استنبول چوک میں شہریوں میں ڈینگی آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :