پاکستان کا شہید کشمیری نوجوان کے حق میں بیان، بھارت چیخ اٹھا

کشمیر کبھی پاکستان کا نہیں ہو سکتا، بھارتی وزیر خارجہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 23 جولائی 2016 21:42

پاکستان کا شہید کشمیری نوجوان کے حق میں بیان، بھارت چیخ اٹھا

نئی دہلی (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23جولائی 2016ء) پاکستان کے شہید کشمیری نوجوان کے حق میں بیان دینے پر بھارت چیخ اٹھا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کو ایک دن پاکستان کا حصہ بننے کے حوالے سے دیے جانے والے بیان پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ردعمل دیا ہے۔

(جاری ہے)

سشما سوراج کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیاستدانوں نےگزشتہ دنوں میں جموں و کشمیر سے متعلق بہت بیان دیے ہیں اور خود وزیراعظم نواز شریف نے بھی برہان وانی کے حق میں بیان دیا ہے۔

وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان۔ اس حوالے سے پاکستان کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ایسا کبھی نہیں ہو گا۔ پاکستانی وزیراعظم کیا نہیں جانتے کہ برہان وانی حزب المجاہدین کا کمانڈر تھا؟ سشما سوراج نے پاکستان کیخلاف مزید ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے کبھی بھی مقبوضہ کشمیر کو فائدہ نہیں پہنچایا ہے۔

متعلقہ عنوان :