سانحہ بلدیہ کی تحقیقات، سابق وزیر سے پوچھ گچھ کی تیاریاں، گرفتاری کا امکان

ہفتہ 23 جولائی 2016 21:40

سانحہ بلدیہ کی تحقیقات، سابق وزیر سے پوچھ گچھ کی تیاریاں، گرفتاری کا ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جولائی ۔2016ء)شہر قائد میں سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی تحقیقات میں نیا موڑ آگیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام نے ایک سابق صوبائی وزیر کا بھی بیان لینے کی تیاریاں شروع کر دیں، ذرائع کے مطابق سابق وزیر سے سانحہ بلدیہ کیس میں ملوث ہونے کے حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی،سابق وزیر سے جیل میں تفتیش کی جائے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کیس میں سابق وزیر کو گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے، سانحہ بلدیہ کے تفتیشی حکام نے اس حوالے سے قانونی چارہ جوئی شروع کر دی ہے،جبکہ اب تک ہونے والی تحقیقات کے متعلق اعلیٰ افسران کو بریفنگ بھی دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سابق وزیر کا تعلق کراچی کی بڑی سیاسی جماعت ایم کیو ایم سے ہے۔