Live Updates

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن

پارٹی میں دھڑے بندی اور نام نہاد گروپ بندی کرنے پر ضلع چنیوٹ کے ڈاکٹر جاوید اقبال قمر،طارق محمود نازاور متعددپی ٹی آئی رہنماؤں کی رکنیت ختم کر کے پارٹی سے نکال دیا گیا

ہفتہ 23 جولائی 2016 21:36

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں ..

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جولائی ۔2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ان ایکشن ،پارٹی میں دھڑے بندی اور نام نہاد گروپ بندی کرنے پر مرکزی قیادت نے ضلع چنیوٹ کے ڈاکٹر جاوید اقبال قمر،طارق محمود نازاور متعددپی ٹی آئی رہنماؤں کی رکنیت ختم کر کے پارٹی سے نکال دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی میڈیا کوارڈینیٹرپی ٹی آئی چنیوٹ رانا کاشف محمود نے میڈیا نمائندگان کو بتایا ہے کہ اسلام آباد میں منعقد ہونے والے نیشنل ورکرز کنونشن میں چیئرمین تحریک انصاف عمران کو اس بات کی آگاہی دی گئی کہ ضلع چنیوٹ میں چند افراد پارٹی میں دھڑے بندی اور نام نہاد گروپ بندی کے ذریعے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کر رہا ہے جس پر مرکزی قیادت نے شکائت پر نوٹس لیتے ہوئے متعدد ضلعی پی ٹی آئی رہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

مذکورہ ممبران پر منفی پروپیگنڈا کرنا کا بھی الزام لگایا گیا ہے جس کی وجہ سے پارٹی کی مقبولیت کو نقصان پہنچا ہے جس پر چنیوٹ سے اسلام آباد کنونشن میں جانے والے وفد نے پارٹی کے اندر رہتے ہوئے منفی نظام ظاہر کرنے کے خلاف آگاہی دی رانا کاشف محمود کا کہنا ہے کہ انہیں پارٹی کو ڈسپلن کی خلاف ورزی کے سلسلہ میں کمیٹی سے رابطہ کرنا ہو گا جس کے بعد ان کی رکنیت بحال ہو سکے گی

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات