جماعت اسلامی کے زیر اہتمام آزادی کشمیر مارچ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل

آبپارہ چو ک پہنچنے پر میاں محمد اسلم اور زبیر فارو ق خان کار کنان کے ہمراہ آزادی مار چ کے شر کاء کا استقبال کر یں گے مسئلہ کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے اور کشمیر ی تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں‘میاں محمد اسلم / زبیر فارو ق خان

ہفتہ 23 جولائی 2016 21:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جولائی ۔2016ء) جماعت اسلامی کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کی شہادت اور اہل کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے منعقد کیے جا نے والے آزادی مارچ کی تیاریاں آخری مر احل میں داخل ہو گئی ہیں ،اس سلسلے میں جماعت اسلامی پاکستان کے مر کزی نائب امیر و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم اورامیر جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر فارو ق خان نے ضلع بھر کی مختلف یو نین کو نسلوں کا دورہ کیا اس مو قع پرانھوں نے کار کنان ، معززین علاقہ اور شہر یوں سے ملاقاتیں کی اور انھیں آزادی مارچ میں شر کت کی دعوت دی ۔

اس مو قع پر مختلف اجتماعات سے خطاب کر تے ہو ئے میاں محمد اسلم اور زبیر فارو ق خان نے کہا 24جو لائی کو جماعت اسلامی کے ہزاروں کار کنان اور شہری امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق کی قیادت میں آزادی مارچ کا آبپار چو ک پہنچنے پر شاندار استقبال کر یں گے اور پھر یہ مارچ انڈین سفارت خانے کی جانب مارچ کر ے گا ۔

(جاری ہے)

میاں محمد اسلم نے کہامسئلہ کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے اور کشمیر ی تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں اور اس جنگ میں ہزاروں کی تعداد میں کشمیر نو جو انوں نے اپنی جا نوں اور کشمیر ی خواتین نے اپنی عصمت کی قر بانی دی ہے ،انھوں نے کہا برہان مظفر وانی شہید نے قرون اولیٰ کی تاریخ دہرا دی ہے جس کی باعث کشمیریوں کے اندر آزادی کا ایک نیا جذبہ پید اہوا ہے ، مگر افسوس کی بات ہے کہ کشمیر یوں کے خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے اور دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔