رینجرز کے اختیارات میں فوری توسیع کی جائے، پاکستان یکجہتی کونسل

ہفتہ 23 جولائی 2016 20:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جولائی ۔2016ء) پاکستان یکجہتی کونسل سندھ کے صدر علامہ قاری سجاد تنولی ، مرکزی جنرل سیکریٹری مفتی عبدالقادر جعفر، مولانا نورالرحمن رحمانی، سید ولی المکی، شعیب حسن زئی ودیگر نے رینجرز کے اختیارت میں فوری مطالبے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز کی جدوجہد کے باعث ہی کراچی میں امن وامان کی فضاء قائم ہوئی ہے اور کراچی کے شہریوں اور تاجروں کو پْرامن ماحول میسر آیا ہی تھا اب رینجرز کے پاس اختیارات نہ ہونے کے باعث کراچی شہر میں دوبارہ چوری ،ڈکیتی کی وارداتیں ہونا شروع ہوگئیں ہیں۔

(جاری ہے)

اْنہوں نے مزید کہا کہ رینجرز کو کرپشن ، دہشت گردی، بھتہ خوروں کے خلاف آپریشن کرنے کے پورے پورے اختیارات دیئے جائیں تاکہ ملک وقوم کے حالات بہتر ہوسکیں اور کراچی سمیت پورا ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔ اْنہوں نے کہا کہ رینجرز کو پورے سندھ کے اختیارات دیئے جائیں کیونکہ کراچی میں جرائم کی وارداتیں کرکے مجرم اندرون سندھ فرار ہوکر جاتے ہیں، اگر حکومت سندھ نے رینجرز کے اختیارات بحال کرنے میں مزید ٹال مٹول کی تو کراچی کی عوام اور تاجر برادری کے ساتھ روڈوں پرآکر شدیدمظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :