فیس بک پرکشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے والے مزید ہزاروں پاکستانی شہریوں کے اکاؤنٹس اور پیجز بھی بلاک کردئیے گئے
حمزہ عباسی کا فیس بک اکاونٹ بھی تین روز کیلئے بند، فیس بک کا ریجنل ہیڈکوارٹر بھارتی شہر حیدرآباد دکن میں ہونے کی وجہ سے بھارتی دبا? پر کشمیر سے متعلقہ مواد سنسرکیا جارہا ہے،سوشل میڈیاماہرین کا انکشاف
ہفتہ 23 جولائی 2016 20:48
اسلام آباد /ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جولائی ۔2016ء) فیس بک پرکشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے والے مزید ہزاروں پاکستانی شہریوں کے اکاونٹس اور پیجز بھی بلاک کردئیے گئے۔کشمیری حریت پسند برہان وانی کے حق میں پوسٹ کرنے پر فیس بک انتظامیہ نے پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کا پیج بھی تین روز کیلئے بلاک کردیا۔سوشل میڈیاماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کا ریجنل ہیڈکوارٹر بھارتی شہر حیدرآباد دکن میں ہونے کی وجہ سے بھارتی دبا? پر کشمیر سے متعلقہ مواد سنسرکیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کا دہرا معیار سامنے آگیا۔فیس بک نے کشمیرمیں بھارتی مظالم کیخلاف آواز اٹھانے پرمزید ہزاروں پاکستانی شہریوں کے اکاونٹس اور پیجز بلاک کردئیے۔(جاری ہے)
سوشل میڈیا صارفین نے فیس بک کے اس متعصبانہ اقدام پر شدید احتجاج کیا ہے۔اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹرکی انتظامیہ نے بھی بھارتی دباؤ پر کشمیر یوں کیلئے آوازاٹھانے پرحافظ محمدسعید کا ٹوئیٹراکاونٹ بلاک کردیا تھا۔
دوسری طرف سوشل میڈیا سے منسلک ماہرین کا کہنا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کا سا?تھ ایشیاء ریجنل ہیڈ کوارٹر بھارت کے شہرحیدرآباد دکن میں ہے۔بھارتی شہریوں کی ایک بڑی تعداد آئی ٹی انڈسٹری سے منسلک ہے۔یہی وجہ ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بھارتی اثرورسوخ بہت نمایاں ہے۔فیس بک،ٹوئیٹر اور دیگر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کی طرف سے کئے گئے حالیہ اقدامات بھارتی دبا? کا نتیجہ ہیں۔مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.