قندیل بلوچ کومبینہ طورپرپنچایت میں قتل کرنے کے فیصلے کا انکشاف،پولیس کے مبینہ منصوبہ سازوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے،گرفتاری کے ڈر سے قندیل کے رشتہ دار روپوش

ہفتہ 23 جولائی 2016 20:48

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جولائی ۔2016ء) ماڈل قندیل بلوچ کو مبینہ طور پر پنچایت میں قتل کرنے کے فیصلے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنچایت میں ماڈل کے خاندان کے 8سے 10افراد شامل تھے۔تفصیلات کے مطابق ماڈل قندیل بلوچ کو مبینہ طور پر پنچایت میں قتل کرنے کے فیصلے کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس نے اس پہلو پر تفتیش کرتے ہوئے مبینہ منصوبہ سازوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیے، جن کے خوف سے قندیل کے رشتہ دار روپوش ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری طرف ملتان پولیس نے قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کو طلب کرلیا تاہم انھوں نے جواب دیا ہے کہ میں شہر میں نہیں ہوں، واپس آکر بیان ریکارڈ کراؤں گا۔2 روز قبل بھی مفتی عبدالقوی کو طلب کیا گیا تھا جس پروہ اپنے وکیل کے ہمراہ بیان ریکارڈ کروانے کے لیے تھانے پہنچے مگر ان کی تفتیشی افسر سے ملاقات نہیں ہوسکی۔ادھر پولیس نے مرکزی ملزم وسیم کا ڈی این اے اورپولی گرافک ٹیسٹ کروا لیا ہے۔ پنجاب فارنسک سائنس لیبارٹری میں ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد ملزم کو لاہورسے ملتان منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :