راجہ فاروق آزاد کشمیر کے آئندہ متوقع وزیراعظم ہوں گے: سینئر صحافی ہارون رشید

muhammad ali محمد علی ہفتہ 23 جولائی 2016 20:41

راجہ فاروق آزاد کشمیر کے آئندہ متوقع وزیراعظم ہوں گے: سینئر صحافی ہارون ..

لاہور(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23جولائی 2016ء) سینئر صحافی ہارون رشید کا کہنا ہے کہ راجہ فاروق آزاد کشمیر کے آئندہ متوقع وزیراعظم ہوں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کو واضح اکثریت ملنے کے بعد وزارت عظمی کے عہدے کیلئے مختلف کامیاب امیدواروں نے بھاگ دوڑ شروع کر دی ہے۔ اس حوالے سے اب سینئر صحافی ہارون رشیدنے بتایا ہے کہ ممکنہ طور پر آزاد کشمیر کے آئندہ وزیراعظم راجہ فاروق ہوں گے۔ تاہم وزارت عظمی کیلئے مشتاق منہاس بھی مظبوط امیدوار ہیں۔ اس سلسلے میں حتمی فیصلہ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے جلد کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :