Live Updates

مختلف ممالک میں جاری شہریوں کا قتل عام تشویش کا باعث ہے، عالمی سطح پر تفریق اور تعصب کے ازالے کے بغیر کشت و خون پر قابو پانا ممکن نہیں

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کابل بم دھماکوں کی مذمت

ہفتہ 23 جولائی 2016 20:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جولائی ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کابل بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ افغان حکومت اور عوام سے ہمدر دی ‘ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ، عالمی سطح پر تفریق اور تعصب کے ازالے کے بغیر کشت و خون پر قابو پانا ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ پر تشدد واقعات عالمی طاقتوں اور اداروں کی ناکامی ہے۔ انسانی جان کی تکریم کے بغیر عالمی امن کا قیام ناممکن ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ افغان حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ مختلف ممالک میں جاری شہریوں کا قتل عام تشویش کا باعث ہے۔ عالمی سطح پر تعصبات کے ازالے کے بغیر قتل و غارت پر قابو پانا ممکن نہیں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات