پانامہ لیکس حکمرانوں کے گلے کا پھندا بن چکا ہے پیپلز پارٹی پانامہ لیکس کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے کی خواہاں ہے ‘ پوری دنیا میں جن حکمرانوں کا نام پانامہ لیکس میں آیا وہ استعفیٰ دے گئے ہمارے حکمران بھی ہمت کا مظاہرہ کریں اور اپنے آپ کو عملی طور پر احتساب کے لئے پیش کر دیں

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی کا بیان

ہفتہ 23 جولائی 2016 20:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جولائی ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس حکمرانوں کے گلے کا پھندا بن چکا ہے پیپلز پارٹی پانامہ لیکس کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے کی خواہاں ہے پوری دنیا میں جن حکمرانوں کا نام پانامہ لیکس میں آیا وہ استعفیٰ دے گئے ہمارے حکمران بھی ہمت کا مظاہرہ کریں اور اپنے آپ کو عملی طور پر احتساب کے لئے پیش کر دیں۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس نے پوری دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے اور اس کے اثرات پوری دنیا کے حکمرانوں پر ہوئے اور اُن حکمرانوں نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات بیان کر کے اپنی عوام کو اعتماد میں لیا ہے لیکن شریف برادران عوام کو اعتماد میں لینے کے بجائے دوسروں پر کیچڑ اُچھال رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم اس معاملے میں پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں کیونکہ جب بھی میاں صاحب کی کرسی کو خطرات لاحق ہوئے ہیں پارلیمنٹ نے اُن کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔