وزیراعلیٰ کا ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب،صاف پانی پراجیکٹ کے مختلف امور پر پیش رفت کا جائزہ

پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،منصوبے پر پیشہ وارانہ انداز سے کام کیا جائے ‘شہبازشریف

ہفتہ 23 جولائی 2016 20:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جولائی ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ عوام کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے،اس لئے منصوبے پر پیشہ وارانہ انداز سے کام کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے ۔

(جاری ہے)

اربوں روپے کے اس منصوبے کا تعلق براہ راست عوام کی صحت سے جڑا ہے اور فلاح عامہ کے اس منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے ۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ تنویر اسلم ملک ،چیئرمین پنجاب صاف پانی کمپنی،ایم پی اے کاشف پڈھیار،سیکرٹری ہاؤسنگ اورمتعلقہ حکام نے سول سیکرٹریٹ سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی جبکہ ایم پی اے انجینئرقمرالزمان راولپنڈی سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں صاف پانی پراجیکٹ کے مختلف امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :