صدیق الفاروق نے گورو ارہ کرتار پور ناروال میں باؤنڈری وال کی تعمیر سمیت جاری ترقیاتی کاموں جائزہ لیا

گورو دواروں کی حفاظت تعمیر و ترقی ہمار ی ذمہ داری ہے‘ دنیا بھر میں پاکستان کا امیج بہتر ہو رہا ہے‘ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ

ہفتہ 23 جولائی 2016 20:14

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاورق نے کہا ہے کہ گورو دواروں کی حفاظت تعمیر و ترقی ہمار ی ذمہ داری ہے اقلیتوں کی خدمت کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کا امیج بہتر ہو رہا ہے وزیر اعظم نوا ز شریف بھی اقلیتوں سے خصوصی محبت رکھتے ہیں ۔گورو ارہ کرتار پور ناروال میں باؤنڈری وال کی تعمیر سمیت جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین بورڈ نے مزید بتایا کہ یہاں پر انگیٹھا صاحب تعمیر کیاجائے گا ۔

(جاری ہے)

جسکی با ضابطہ منظوری دے دی گئی ہے اور انگیٹھا صاحب نومبر تک تعمیر ہو جائے گا ،دنیا بھر سے آنے والے یاتریوں کو مکمل سیکورٹی اور مذہبی آزادی حاصل ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ بورڈ میں ملک کی چاروں اقلیتوں کو بھر پور نمائندگی دی گئی ہے ،اور تمام اہم انتظامی فیصلے پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی اور بورڈ ممبران کی منظوری سے کیے جاتے ہیں ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی اور دیگر سیاسی قائدین مسئلہ کشمیر کو یو این او کی قرادردوں کے مطابق حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں مسئلہ کشمیر حل ہونے سے خطے میں ترقی اور خوشحالی اور امن قائم ہو گا ،چیئرمین بورڈ ے گوروارہ کرتار پور صاحب کے مختلف جگہوں کا دورہ کیا اور تعمیر اتی کامو ں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات دیں اس موقع پر ڈی سی او ناروال رفاقت علی ،ایڈمنسٹریٹر گوجرانوالہ زون چوہدری سعید انور،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ملک الطاف ،ڈپٹی سیکرٹری شرانئز عمران گوندل ،گلریز چوہدری ،سردار ویرن سنگھ ،سمیت دیگر افسران اور اقلیتی رہنما انکے ہمراہ تھے ۔

متعلقہ عنوان :