سانحہ بلدیہ کی تحقیقات، سابق وزیر رؤف صدیقی سے پوچھ گچھ کی تیاریاں،بلدیہ کیس میں باقاعدہ گرفتاری کا امکان

ہفتہ 23 جولائی 2016 20:13

سانحہ بلدیہ کی تحقیقات، سابق وزیر رؤف صدیقی سے پوچھ گچھ کی تیاریاں،بلدیہ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء)کراچی میں سانحہ بلدیہ کی تحقیقات میں نیا موڑ آ گیاہے، سابق وزیرتجارت رؤف صدیقی سے پوچھ گچھ کی تیاری کرلی گئی جبکہ سانحہ بلدیہ کیس میں ان کی گرفتاری کا بھی امکان ہے۔سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی تحقیقات میں نیا موڑ آ گیاہے۔

(جاری ہے)

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام نے سابق صوبائی وزیررؤف صدیقی کا بھی بیان لینے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر سے سانحہ بلدیہ کیس میں ملوث ہونے کے حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی۔سابق وزیر سے جیل میں تفتیش کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کیس میں سابق وزیر کو گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔ سانحہ بلدیہ کے تفتیشی حکام نے اس حوالے سے قانونی چارہ جوئی شروع کر دی ہے جبکہ اب تک ہونے والی تحقیقات کے متعلق اعلی افسران کو بریفنگ بھی دی گئی ہے۔