Live Updates

عمران خان کی کابل میں بم دھماکوں کی شدید مذمت ،افغان حکومت اور عوام سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار

رنگ،نسل اور مذہب کے امتیاز کے بغیر انسانی جان کی تکریم بحال کئے بغیر عالمی امن کا قیام ناممکن ہو گا‘ چیئرمین پی ٹی آئی

ہفتہ 23 جولائی 2016 20:05

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کابل میں بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے افغان حکومت اور عوام سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے مختلف حصوں میں جاری شہریوں کا قتل عام گہری تشویش کا باعث ہے ،عالمی سطح پر تقریق اور تعصبات کے ازالے کے بغیر کشت و خون پر قابو پانا ممکن نہیں ۔

عمران خان نے کہا کہ یکے بعد دیگرے دنیا کے مختلف حصوں میں اس نوع کا قتل عام عالمی طاقتوں اور بین الاقوامی اداروں کی ناکامی ہے،رنگ،نسل اور مذہب کے امتیاز کے بغیر انسانی جان کی تکریم بحال کئے بغیر عالمی امن کا قیام ناممکن ہو گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات