پختون خطہ جو پہلے سے کافی مشکلات کا شکار ہے مزید اس قسم کے منفی ہتھگنڈوں کا متحمل نہیں ہوسکتا،آفتاب شیرپاؤ
قانون نافذ کر نے والے اداروں کی طرف سے پختونوں کو بے جاحراساں کر نے اور انھیں بلا وجہ تنگ کر نے سے پختونوں کی مایوسی میں مزید اضافہ ہوگا،چیئرمین قوطن پارٹی آفتاب شیرپاؤ
ہفتہ 23 جولائی 2016 20:03
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤنے پولیس اور دوسرے قانون نافذ کر نے والے اداروں کی طرف سے پختونوں کو بے جاحراساں کر نے اور انھیں بلا وجہ تنگ کر نے پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پختونوں کی مایوسی میں مزید اضافہ ہوگا ۔ انھوں نے یہ بات ہفتہ کے روز وطن کورپشاور میں صوبہ بھر سے آئے ہوئے پارٹی کے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کہی۔
آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ اس قسم کے اقدامات سے گریز کر نا چاہئے کیونکہ پختون خطہ جو پہلے سے کافی مشکلات کا شکار ہے مزید اس قسم کے منفی ہتھگنڈوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔انہوں نے نادرا حکام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پختونوں کے جتنے بھی شناختی کارڈ بلاک گئے گئے ہیں ان کے فوری اجراء کا بندوبست کیا جائے ۔(جاری ہے)
انہوں نے وفود کے اراکین سے تفصیلی بات چیت کی ، ان کے مسائل سنے اور مسائل کے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
انھوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی پختونوں کے حقوق اور خطے میں امن کے قیام کیلئے کوشاں ہے اور یہ واحد جماعت ہے جو عملی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے اور پارٹی قیادت کے قول و فعل میں کوئی تضاد نہیں ہے پارٹی پختونوں کی بہبود اور ترقی کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھارہی ہے اور اس سلسلے میں پارٹی کی جدوجہد کسی سے پوشیدہ نہیں۔انھوں نے صوبہ میں جاری بجلی کی لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا صوبہ سستی اور ضرورت سے زیادہ بجلی پیدا کر رہا ہے لیکن اس کے باوجودطویل لوڈشیڈنگ کاشکار ہے اورکاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔انھوں نے لوڈشیڈنگ میں کمی کا مطالبہ بھی کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.