برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس کی رہبر معطم عبدالرحمان السدیس سے اسلامی ثقافتی مرکز میں ملاقات

ہائی کمشنر کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے ہاتھوں بے گناہ نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر خصوصی دعا کی درخواست

ہفتہ 23 جولائی 2016 19:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جولائی ۔2016ء) برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے رہبر معطم عبدالرحمان السدیس سے اسلامی ثقافتی مرکز لندن میں جمعہ کے روز ملاقات کی اس موقع پر ہائی کمشنر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے ہاتھوں بے گناہ نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر خصوصی دعا کی درخواست کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہائی کمشنر نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا ۔ رہیر معظم امام کعبہ نے بردار ملک پاکستان کے لئے خصوصی شفقت اور گرم جوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعا بھی فرمائی اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر نے امام کعبہ کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی