پنجاب حکومت نے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں پہلی کلاس کے داخلوں کا ریکارڈ آن لائن کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 23 جولائی 2016 19:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جولائی ۔2016ء) پنجاب حکومت نے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں پہلی کلاس کے داخلوں کا ریکارڈ آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا محکمہ ایجوکیشن سکولز نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے سکولں میں کچی کلاس کے داخلوں کا ریکارڈ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو اسٹال کریں نوٹیفکیشن میں پی آئی بی کو داخلوں کا ریکارڈ آن لائن کرنے کے لےء ایک ماہ کی مہلت دے دی ہے بورڈ کو یہ کام ایک ماہ میں مکمل کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :