ایران کے شمالی علاقے میں مسافر بس کھمبے سے جا ٹکرائی ، 15افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

ہفتہ 23 جولائی 2016 19:35

ایران کے شمالی علاقے میں مسافر بس کھمبے سے جا ٹکرائی ، 15افراد جاں بحق ..

تہران( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جولائی ۔2016ء ) ایران کے شمالی علاقے میں مسافر بس بے قابو ہو کر بجلی کے کھمبے سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 15افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے شمالی علاقے میں مسافروں سے بھری بس تیز رفتاری کے باعث سڑک کنارے بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 15مسافر جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

حادثہ تہران سے تقریباْْ 60کلو میٹر دور پیش آیا۔موسم گرما میں ہرچھٹی والے دن ہزاروں سیاح تفریح کیلئے شمالی ایران کا رخ کرتے ہیں۔ایک محتاط اندازے کے مطابق ایران میں بیٹریفک حادثات کی وجہ سے ہر سال 17ہزار افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں جس بناء پر ایران ٹریفک حادثات کے حوالے سے دنیا کا سب سے سرفہرست ملک بن چکا ہے۔ایران میں ٹریفک حادثات کے دوران ہونے والی اس قدر ہلاکتوں کے ذمہ دار ڈرائیور وں کو قرار دیا جاتا ہے جنہیں ٹریفک قوانین کا علم ، ناقص گاڑیاں اور ایمرجنسی سروسز کا ناقافی ہونا جیسے عوامل شامل ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :