کار ساز کمپنی ہنڈا نے 2016ماڈل سوک پاکستان میں متعارف کر وا دی

ہفتہ 23 جولائی 2016 19:33

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جولائی ۔2016ء ) ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ نے سوِک کا نیا ماڈل، جس کا شدت سے انتظار کیا جا رہا تھا، پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کروادیاہے۔10 ویں جنریشن کی جدید ترین ہنڈا سوِک کی تقریب رونمائی گزشتہ روز فلیٹیز ہوٹل لاہور میں ہوئی جس کے تین گریڈز ،1.8 i-VTEC، 1.8 i-VTEC Oriel اور پہلی بار VTEC TURBO پاکستانی مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے۔

ہنڈا موٹر کمپنی لمیٹڈ کے ریجنل آپریشنز (ایشیا اور اوشیئنیا) کے چیف آپریٹنگ آفیسر مسٹر نوریاکی ایبے نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی مارکیٹ میں آگے بڑھنے کی زبردست صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے پورے وثوق سے کہا کہ ’میڈ اِن پاکستان‘ نئی سوِک اپنے منفرد اور خوبصورت ڈیزائن، اور بہترین کارکردگی کی بِنا پر پاکستانی شائقین ضرور پسند آئے گی۔

(جاری ہے)

سوِک ڈیویلپمنٹ پروجیکٹ لیڈر آف ایشیا اور اوشیئنیا مسٹر تکاوٴ کیمورانے نئی گاڑی کی تکنیکی خصوصیات پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور انتہائی سادہ اور قابل فہم انداز میں گاڑی کے بارے میں ہر چیز کی وضاحت کی۔ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ کے جنرل منیجر سیلز اینڈ مارکیٹنگ مسٹر ندیم اعظم نے نئے ماڈل کو حاضرین میں متعارف کرواتے ہوئے گاڑی کا مجموعہ جائزہ پیش کیا اور پاکستانی مارکیٹ میں پیش کئے جانے والے تینوں ویرئینٹس کے نمایاں فیچرز کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ نئی ہنڈا سوِک پْش سٹارٹ، کونٹینیوئسلی ویری ایبل ٹرانسمشن (CVT)، الیکٹرونک پارکنگ بریک (EPB)، آٹو بریک ہولڈ (ABH)، ایئربیگز، وہیکل سٹیبلٹی اسسٹ (VSA)، ہل سٹارٹ اسسٹ (HSA)، اینٹی لاک بریکنگ سسٹم (ABS)، ایمرجنسی سٹاپ سگنل (ESS)، اِموبلائزر، آٹو کلائمیٹ کنٹرول سسٹم، ریئر انٹرٹینمنٹ سسٹم اور نیوی گیشن سسٹم جیسے جدید ترین فیچرز سے لیس ہے۔

۔

متعلقہ عنوان :