لاہور ، انسانی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گروہ کے چار ارکان گرفتار

ہفتہ 23 جولائی 2016 19:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جولائی ۔2016ء) ایف آئی اے انسانی سمگلنگ میں ملوث ایک بین الاقوامی گروہ کا سراغ لگاکر گروہ کے چار ارکان کو گرفتار کررہا ہے ملزمان کی گرفتاری لاہور ائیرپورٹ پر واقع شاہین کارگو سے عمل میں آئی ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے سٹالین کارگو کے نام یس کمپنی بنارکھی ہے جبکہ ملزمان کا دفتر ایڈن ٹاور گلبرگ میں واقع ہے ایف آئی اے کے مطابق گرفتار کیے گئے چاروں ملزمان جن میں ندیم اکرم، عدنان محمد دانیال اور سعید شامل ہیں بھاری رقوم لے کر لوگوں کو بیرون ملک بھجوانے کے لئے پاسپورٹ اور جعلی حلف نامے بیرون ملک بھجواتے تھے اور یورپی ملک میں پناہ دلوانے کے لیے تحریک طالبات پاکستان کی دھمکی آمیز خطوط استعمال کرتے تھے ایف آئی اے نے ملزمان کے قبضہ سے درجنوں پاسپورٹ اور ٹی ٹی پی کے دھممکی آمیز خطوط برآمد کرلیے ہیں ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے

متعلقہ عنوان :