پولیو مہم کے موقع پر سیکیورٹی کے تمام تراقدامات کوغیرمعمولی بنایاجائے،آئی جی سندھ

ہفتہ 23 جولائی 2016 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جولائی ۔2016ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس کواحکامات جاری کیے ہیں کہ پولیوڈراپس مہم کے موقع پریونین کونسلرکوکیٹیگریزمیں تقسیم کرکے سیکیورٹی کے تمام تراقدامات کوغیرمعمولی بنایاجائے،ترجمان سندپولیس کے مطابق 25جولائی سے کراچی میں شروع ہونے والی پولیوڈراپس مہم کے دوران سیکیورٹی اقدامات سے متعلق آئی جی سندھ نے ہدایت جاری کی ہیں کہ حساس یونین کونسلزمیں پولیوڈراپس عملے،لیڈی ہیلتھ ورکرزاوران پرمشتمل ٹیموں کی حفاظت کے لیے پولیس کمانڈوزکی ڈپلائمنٹ کے تحت سیکیورٹی حصار حکمت عملی اختیار کی جائے جبکہ آس پاس واطراف کے علاقوں،گلیوں وراستوں وغیرہ پرکڑی نگرانی کے عمل کوتھانوں کے لحاظ سے یقینی بنائے تاکہ گھرگھرجاکربچوں کوپولیوڈراپس پلانے کے مجموعی اقدامات کوموٹر اورکامیاب بنایاجاسکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے نل زونل آئی جیزکومتعلقہ اضلاع میں پولیس گشت ،اسنیپ چیکنگ،ریکی ناکہ بندی اقدمات مذید سخت کرنے اورایڈوانس انٹیلی جینس گلیکشن سس ٹم کوٹھوس اورمربوط بنانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی ایس ایس پیزکوپولیوڈراپس مہم کے سیکیورٹی اقدامات کی نگرانی کاناصرف پابند بنایاجائے بلکہ مہم کے تمام دنوں میں ایس ایچ اوز کی علاقوں میں موجودگی اورمتعلقہ وائرلیس کنٹرول بیسزپرلمحہ بہ لمحہ رپورٹ نوٹ کرانے کے حوالے سے بھی خصوصی تاکید کی جائے،آئی جی سندھ نے ہدایت جاری کیں کہ پولیومہم کے دوران سیکیورٹی فرائض پرمامور افسران اورجوانوں کے لیے رہائش اورطعام کے خصوصی اقدامات کوضلعی سطح پریقینی بنایاجائے۔

متعلقہ عنوان :