موجودہ حکومت نے 3 سال میں بنکوں سے حاصل قرضے معاف نہیں کئے ، سینٹ میں پیش کردہ اعداد و شمار 30 سال میں معاف کرائے گئے قرضوں سے متعلق تھے، قرضوں کی معافی میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا ، کمرشل بنک اسٹیٹ بنک کے طے کردہ قواعد کے مطابق کاررو ائی کرتے ہیں

وفاقی وزارت خزانہ کے ترجمان کی موجودہ حکومت کی جانب سے قرضوں کی معافی بارے خبروں کی تردید

ہفتہ 23 جولائی 2016 19:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) وفاقی وزارت خزانہ نے موجودہ حکومت کی جانب سے 3 سالوں میں بنکوں سے لئے گئے قرضے معاف کرانے سے متعلق خبر وں کی تردید کر دی۔ ہفتہ کو ترجمان وزارت خزانہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت نے 3 سال میں بنکوں سے حاصل قرضے معاف نہیں کئے۔

(جاری ہے)

سینٹ میں پیش کردہ اعداد و شمار 30 سال میں معاف کرائے گئے قرضوں سے متعلق تھے۔ یہ قرضے کمرشل بنکوں کی طرف سے معاف کئے گئے۔ سینٹ میں ایسی کوئی رپورٹ پیش نہیں کی گئی جس میں موجودہ حکومت کے قرضے معاف کئے۔ انہوں نے کہا کہ قرضوں کی معافی میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا۔ کمرشل بنک اسٹیٹ بنک کے طے کردہ قواعد کے مطابق کاررو ائی کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :