وزیراعلیٰ شہبازشریف کی دھرنا دینے والے عناصر پر کڑی تنقید

ہفتہ 23 جولائی 2016 19:10

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے وہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفکیشن سسٹم کی افتتاحی تقریب کے دوران اپنے خطاب میں دھرنا دینے والے عناصر کو آڑھے ہاتھوں لیا اور دوبارہ دھرنے کی کوشش پر ان عناصرپر کڑی تنقید کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ یہ عناصر اس وقت بلوں سے باہر نکل آئے ہیں جب وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی اورعوام خوشحالی کی منزل کی جانب گامزن ہیں،ایسے عناصر کو صبر کرنا چاہیے۔

آزاد کشمیر کے انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت کو بھر پور مینڈیٹ ملا ہے اور2018ء کے انتخابات میں عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے فیصلہ کریں گے کہ کس جماعت نے ان کی خدمت کی اورکس نے بلاجواز منفی سیاست کر کے قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :