دھرنوں اور منفی سیاست نے ترقی کا راستہ روکااب اس رویے کو ترک کر کے ملک کو سنوارے کیلئے کام کرنا ہوگا‘ شہباز شریف
کم وسیلہ خاندانوں کی بچیوں کو تعلیم میں مدد ورہنمائی فراہم کرنے والی اساتذہ قوم کی ہیرواور ہمارے لئے قابل احترام ہیں ‘وزیراعلیٰ کا میٹرک کے امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنیوالے محنت کشوں کے بچیوں کے اساتذہ کو انعامات دینے کی تقریب سے خطاب ہیڈ ٹیچر شاہدہ سعید اور ٹیچر انیلہ مسعود کو ایک، ایک لاکھ روپے کا چیک ،لیپ ٹاپ دیئے،پوزیشن ہولڈر طالبہ سمعیہ مجاہد کیلئے ایک لاکھ روپے کا اعلان
ہفتہ 23 جولائی 2016 19:09
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ محنت اورجذبے سے قوم کے نونہالوں کی آبیاری کرنے اورانہیں زیور تعلیم سے آراستہ کرنیوالے اساتذہ ہمارے سروں کے تاج ہیں ،میٹرک کے امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز محنت کشوں کی بچیوں کو تعلیم میں مالی معاونت فراہم کرنیوالی اساتذہ قوم کی ہیرواور ہم سب کیلئے قابل احترام ہیں اور ہم ایسے اساتذہ کو سلام پیش کرتے ہیں ، ترقی کے جتنے بھی مینار کیوں نہ تعمیر کرلیں، تعلیم کو فروغ دیئے بغیر ترقی بے معنی ہوگی ،ملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے نوجوان نسل کو جدید علوم سے آراستہ کرنا ہوگا ،محنت اورجذبے سے کام کیا جائے توکوئی رکاوٹ ترقی کی راہ میں حائل نہیں ہوسکتی،دھرنوں نے ملک کا دھڑن تختہ کیا اب قوم کو نونہالوں کی کامیابی جیسی اچھی خبریں ملنی چاہئیں،دھرنا دینے والے عناصر کو دھرنے چھوڑ کر قوم کے ٹیلنٹ کو آگے لانے کیلئے کام کرنا چاہیے،دھرنے دینے والے عناصر اپنے صوبے میں تعلیم اورصحت کی سہولتوں کو بہتر بنائیں ،دھرنوں کے ذریعے قوم کا وقت ضائع نہ کیا جائے کیونکہ یہ قوم پہلے ہی زخم خوردہ ہے ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ضمنی انتخابات، پنجاب میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کی کوریج پر پابندی عائد
-
عمران خان نے پیغام دیا ہے21اپریل کو ووٹ کی حفاظت کریں،علیمہ خان
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.