مانگا منڈی کی رہائشی خاتون کی مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج نہ ہونے سے دلبرداشتہ ہو کر تھانے کے سامنے خود سوزی کی کوشش

ہفتہ 23 جولائی 2016 19:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) مانگا منڈی کی رہائشی خاتون نے تین ماہ گزرنے کے باوجود مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج نہ ہونے سے دلبرداشتہ ہو کر تھانے کے سامنے خود سوزی کی کوشش کی ،موقع پر موجود پولیس نے خاتون کی کوشش ناکام بنا دی ۔

(جاری ہے)

مانگا منڈی کی رہائشی عائشہ بی بی اپنے بھائی کے ہمراہ مقامی تھانے پہنچی اور تین ماہ گزرنے کے باوجود تین با اثر افراد کی طرف سے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ درج نہ ہونے پر احتجاج کیا اور شنوائی نہ ہونے پر تھانے کے باہر اپنے اوپر مٹی کا تیل چھڑک کر خود سوزی کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بناد یا ۔