خان صاحب برسوں کا کام دنوں میں چاہتے ہیں جو ممکن نہیں: وزیراعلی پرویز خٹک کا شکوہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 23 جولائی 2016 19:08

خان صاحب برسوں کا کام دنوں میں چاہتے ہیں جو ممکن نہیں: وزیراعلی پرویز ..

پشاور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23جولائی2016ء) وزیراعلی خیبرپختونخواہ پرویز خٹک کی جانب سے شکوہ کیا گیا ہے کہ خان صاحب برسوں کا کام دنوں میں چاہتے ہیں جو ممکن نہیں ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے کچھ روز قبل ایک عوامی اجتماع میں اس بات کا اعتراف کیا گیا تھا کہ جو تبدیلی وہ چاہتے ہیں وہ خیبرپختونخواہ میں اب تک نہیں آ سکی ہے۔ اس حوالے سے اب وزیراعلی خیبرپختونخواہ پرویز خٹک کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب برسوں کا کام چند دنوں میں چاہتے ہیں جو کہ ممکن نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :