طیاروں کی کمی ،فنی خرابیوں کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر آنے جانیوالی 8پروازیں منسوخ ، 6سے زائد پروازیں تاخیر کا شکا

ہفتہ 23 جولائی 2016 19:07

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) طیاروں کی کمی اور ان میں پیدا ہونے والی فنی خرابیوں کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر آنے جانے والی 8پروازیں منسوخ جبکہ 6سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔لاہور ایئرپورٹ پر قائم فلائیٹ انکوائری کے مطابق ایئربلیو کی لاہور سے ابوظہبی جانے والی پرواز 430، ایئربلیو کی ابوظہبی سے لاہور آنے والی پرواز431 جبکہ ایئربلیو کی لاہور سے مدینہ جانے والی پرواز476 اور ایئربلیو کی مدینہ سے لاہور آنے والی پرواز477 کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح شاہین ایئر کی لاہور سے کوالالمپور جانے والی پرواز872سمیت شاہین ایئر کی کوالالمپور سے آنے والی پرواز873اور پی آئی اے کی لاہور سے ملتان جانے والی پرواز پی کے683 جبکہ پی آئی اے کی ملتان سے لاہور آنے والی پرواز پی کے684 کو بھی منسوخ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسری طرف پی آئی اے کی لاہور سے نیویارک جانے والی پرواز پی کے7111پینتالیس منٹ کی تاخیر سے، پی آئی اے کی لاہور سے دمام سے جانے والی پرواز پی کے 247ایک گھنٹہ، پی آئی اے کی لاہور سے ریاض جانے والی پرواز پی کے752پچاس منٹ، جبکہ کویت ایئرویز کی لاہور سے کویت جانے والی پرواز204 ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی۔

اسی طرح کویت ایئرویز کی کویت سے آنے والی پرواز ایک گھنٹے کی تاخیر سے جبکہ شاہین ایئر کی جدہ سے آنے والی پرواز703چھیالیس منٹ کی تاخیر سے لاہور پہنچی۔

متعلقہ عنوان :