سفری دستاویزات نامکمل ،امیگریشن حکام نے فرانسیسی تعمیراتی انجینئر کو لاہور داخلے سے روک دیا

فرانسیسی انجینئر لاہور ایئر پورٹ کی توسیع پر کام کرنے کے لیے آیا ،داخلہ نہ ملنے پر واپس چلا گیا‘ امیگریشن ذرائع

ہفتہ 23 جولائی 2016 19:07

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) سفری دستاویزات مکمل نہ ہونے پر امیگریشن حکام نے فرانسیسی تعمیراتی انجینئر روکیرو پاردو کو لاہور داخلے سے روک دیا ،فرانسیسی انجینئر لاہور ایئر پورٹ کی توسیع پر کام کرنے کے لیے آیا لیکن داخلہ نہ ملنے پر واپس چلا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق فرانسیسی تعمیراتی انجینئر روکیرو پاردو لاہور ایئرپورٹ کی توسیع کے سلسلے میں شروع کیے جانے والے کام میں مدد فراہم کرنے کے لیے فرانس سے لاہور پہنچا۔

(جاری ہے)

کمپنی کی جانب سے سفری دستاویزات مکمل نہ ہونے سمیت لاہور کا ویزہ نہ ہونے پر امیگریشن حکام نے فرانس سے لاہور پہنچنے والے فرانسیسی انجینئر روکیرو پاردو کو واپس بھجوا دیا۔آئندہ ویزے کے بغیر سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، اس دوران سول ایوی ایشن انتظامیہ کی جانب سے کافی کوشش کی گئی کہ فرانسیسی انجینئر کو لاہور میں انٹری دلوا دی جائے تاکہ لاہور ایئرپورٹ کی توسیع کے کام کو مکمل کیا جا سکے لیکن امیگریشن حکام نے کسی بھی قسم کی رعایت دینے سے مکمل طور پر انکار کرتے ہوئے فرانسیسی مسافر کو واپس بھجوا دیا۔

متعلقہ عنوان :