پنجاب حکومت کا نرسری کلاس میں داخلوں کا ریکارڈ آن لائن کرنے کا فیصلہ

محکمہ سکولز ایجوکیشن کو نرسری کلاس میں داخلوں کی تفصیلات پنجاب انفرمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو فراہم کرنے کی ہدایت

ہفتہ 23 جولائی 2016 19:05

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) پنجاب حکومت نے نرسری کلاس میں داخلوں کا ریکارڈ آن لائن کرنے کا فیصلہ کرلیا،محکمہ سکولز ایجوکیشن کو نرسری کلاس میں داخلوں کی تفصیلات پنجاب انفرمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی۔بتایا گیا ہے کہ یونیک سٹوڈنٹ آئی ڈینٹی فیکیشن سسٹم کے تحت حکومت پنجاب نے صوبہ بھرکے سرکاری سکولوں میں نرسری کلاس میں داخل ہونے والے بچوں کا ریکارڈ آن لائن کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

(جاری ہے)

محکمہ سکولز ایجوکیشن کوہدایات کی گئی کہ رواں سال کچی کلاس میں داخل ہونے والے بچوں کی تفصیلات پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو فورا فراہم کی جائے۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ بچوں کے داخلوں کی تفصیلات حاصل کرنے کے بعد تمام ریکارڈ کو آن لائن کرے گا۔ریکارڈ آن لائن کرنے کے حوالے سے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ ریکارڈ آن لائن ہونے سے بچوں کی انرولمنٹ کا اندازہ لگانے کے ساتھ ساتھ تعلیمی کارکردگی سے متعلق معلومات حاصل کی جاسکیں گی ۔

متعلقہ عنوان :