اسلام آباد پولیس کے سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کی کارروائی، انتہائی چالاک نقب زن گرفتار

پولیس ٹیموں کی کا رکر دگی لائق تحسین ہیں ، شہر یو ں کے جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے اور جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی میں کر دار ادا کر نے والے پولیس افسر کی حوصلہ افزائی کی جا ئے گی ،ایس ایس پی آ پر یشنز

ہفتہ 23 جولائی 2016 19:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) اسلام آباد پولیس کے سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ(SIU) کی کارروائی ،انتہائی چالاک،پیشہ وراورسابقہ ریکارڈ یافتہ مشہور نقب زن گرفتار، ملزمWELL DRESSہو کر پوش علاقوں میں جاتا اور جس کوٹھی کو باہرسے تالے لگے ہوتے اس میں دیوار پھلانگ کر یا جالی کاٹ کر داخل ہو کر واردات کرتاملزم کے انکشاف و نشاندہی پرما ل مسروقہ36لا کھ 50ہزار روپے، دو لیپ ٹاپ،دو عدد ROLEX گھڑیاں، ایک ٹیبلٹ، دو ڈیجیٹل کیمرے ، آرٹیفیشل جیولری ، آئرن راڈاورپائپ رینچ برآمد ہو چکا ہے۔

گرفتار ملزم نے ضلع اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور پشاور میں بھی اسی طرح کی متعددوارداتیں کرنے کا انکشاف کیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی کے احکامات کی روشنی میں ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر)محمد الیاس نے ڈی ایس پی سی آئی اے بشیر احمد نون کی زیر نگرانی اے ایس آئی سلیمان شاہ اور و دیگرملازمان توقیر جعفری ، ساجد خان، وسیم اقبال،شاہین اقبال اورعلی اصغر پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی جنہوں نے پیشہ ور اورسابقہ ریکارڈ یافتہ مشہور نقب زن امتیاز حسین ولد غلام کاظم قوم اعوان ساکن پسامی روڈسمن آباد لاہور مستقل جابا خاص تحصیل و ضلع خوشاب کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزم کے انکشاف و نشاندہی پرچوری شدہ نقدی 36لاکھ50 ہزار روپے، دو لیپ ٹاپ،دو عددRolexگھڑیاں، ایک ٹیبلٹ، دو ڈیجیٹل کیمرے ،آرٹیفیشل جیولری،آئرن راڈ اور پائپ رینچ برآمد ہو چکاہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم نے ذیل وارداتوں کا انکشاف کیا1۔مورخہ02-05-16 کومسمی میجر(ر)عارف قادر خان مکان نمبر41للی روڈ سفاری ولاز3فیزiiبحریہ ٹاؤن کے گھرنقب زنی کی واردات کی جس کی نسبت مقدمہ نمبر103مورخہ05-05-16بجرم457/380 ت پ تھانہ لوہی بھیردرج رجسٹر ہے 2۔

مورخہ02-05-16 کومسمی اختر حسین ولد مصری خان مکان نمبر980-Aسٹریٹ نمبر51فیزiiبحریہ ٹاؤن کے گھرنقب زنی کی واردات کی جس کی نسبت مقدمہ نمبر110مورخہ07-05-16بجرم457/380ت پ تھانہ لوہی بھیردرج رجسٹر ہے ۔مندرجہ بالا وارداتوں کے علاوہ گرفتار ملزم نے ضلع اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور پشاور میں بھی اسی طرح کی متعددوارداتیں کرنے کا انکشاف کیاجن کی بابت متعلقہ تھانہ جات سے پڑتال ریکارڈ کروائی جا رہی ہے ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور متعدد مرتبہ گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے ملزم انتہائی ہوشیار، چالاک اور عادی چور ہے جس سے مزید تفتیش جا ری ہے۔

ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پولیس ٹیموں کی اس اچھی کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اورنقدانعاما ت دینے کا اعلا ن کر تے ہو ئے کہا شہر یو ں کے جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے اور جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی میں کر دار ادا کر نے والے پولیس افسر کی حوصلہ افزائی کی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :