طاہر القادری کا سینئر سیاستدان معراج محمد خان کی وفات پر اظہار افسوس

مرحوم جمہوریت پسند، عوام دوست اور محب وطن سیاستدان تھے ‘سربراہ عوامی تحریک

ہفتہ 23 جولائی 2016 19:04

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے سینئر سیاستدان معراج محمد خان کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنی تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مرحوم منجھے ہوئے باصلاحیت ،مثبت سوچ رکھنے والے محب وطن سیاستدان تھے۔معراج محمد خان کی جمہوریت کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

(جاری ہے)

اﷲ رب العزت مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا کرے۔دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور،ڈپٹی سیکرٹری جنرل خواجہ عامر فرید کوریجہ، بشارت جسپال، فیاض وڑائچ ،نوراﷲ صدیقی و دیگررہنماؤں نے بھی معراج محمد خان کی وفات پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک ایک مدبر سیاستدان سے محروم ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :