دہشت گردی پوری دنیامیں امن کیلئے خطرہ ہے،بلاول بھٹو کا کابل میں دھماکوں پرمذمتی بیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 23 جولائی 2016 18:56

کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23جولائی2016ء) :پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کابل میں بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر صدمے اورمتاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گردی پوری دنیامیں امن کیلئے خطرہ ہے۔ دہشت گردی عالمی خطرہ ہے متفقہ طور پر دہشت گردی کے خلاف میدان میں اترنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اختلافات ایک طرف رکھ کر دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کاوشیں کرنا ہونگی۔

متعلقہ عنوان :