پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل سہیل امان کادورہ روس، فضائی افواج بالخصوص ایوی ایشن شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

muhammad ali محمد علی ہفتہ 23 جولائی 2016 18:47

ماسکو(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23جولائی2016ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل سہیل امان دورہ روس کے سلسلے میں ماسکو پہنچے ہیں۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل سہیل امان دورہ روس کے سلسلے میں ماسکو پہنچے ہیں۔ اس موقع پر ائیر چیف کی روسی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر ان چیف سے ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ملاقات میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جبکہ فضائی افواج بالخصوص ایوی ایشن شعبے میں تعاون بڑھانے اور دوطرفہ آپریشنل فوجی مشقوں کے انعقاد پر بھی اتفاق ہوا۔ اس موقع پر سربراہ روسی فضائیہ کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان اور روسی فضائی افواج ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھ سکتی ہیں۔ جبکہ پاک فضائیہ کااعلیٰ پیشہ ورانہ معیار قابل تحسین ہے۔