جو حکمران صرف ’’منگتے‘‘ ہوں وہ کسی صورت بھی کسی سے اپنی بات نہیں منوا سکتے‘(ن) لیگ اور نواز شریف کی موجودگی میں مسئلہ کشمیر کے حل کی امید رکھنا کسی احمق کا خواب تو ہو سکتا ہے مگر حقیقت نہیں

تحریک انصاف عمران ٹائیگر فورس کے جنرل سیکرٹری ملک عبداﷲ کا بیان

ہفتہ 23 جولائی 2016 18:43

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جولائی ۔2016ء) تحریک انصاف عمران ٹائیگر فورس کے جنرل سیکرٹری ملک عبداﷲ نے کہا ہے کہ جو حکمران صرف ’’منگتے‘‘ ہوں وہ کسی صورت بھی کسی سے اپنی بات نہیں منوا سکتے۔ اس لیے (ن) لیگ اور نواز شریف کی موجودگی میں مسئلہ کشمیر کے حل کی امید رکھنا کسی احمق کا خواب تو ہو سکتا ہے مگر حقیقت نہیں۔

مسلم لیگ ن تین مرتبہ اقتدار میں آ چکی ہے مگر اس بدقسمت سیاسی جماعت نے ایک مرتبہ بھی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے دیرپا کوشش نہیں کی جس کی وجہ سے مسئلہ کشمیر سے متعلق منظور ہونیوالی اقوام متحدہ کی قرار داد تقریباً ردی کی ٹوکری کا حصہ بن چکی ہے۔ اس مسئلے کو سردخانے میں پہنچانے کے اصل ذمہ دار میاں نواز شریف ہیں جو پہلے واجپائی اور اب مودی سے دوستی پینگیں بڑھانے میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ(ن) لیگ نے ہمیشہ سے ون شو کے ذریعے حکومت چلائی ہے جسکی وجہ سے آج ملک کے حالات یہاں تک پہنچ چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ بہانے ختم کر یں اور خود کو احتساب کیلئے پیش کر دیں کیونکہ ملک کو آگے بڑھانے کیلئے احتساب کے قیام اور کر پشن کاخاتمہ ضروری ہو چکا ہے اور قوم بھی ان کو مزید برداشت کر نے کو تیار نہیں ۔وزیر اعظم نوازشر یف بہانے ختم کر کے پانامہ لیکس کا حساب دیں قوم انکے احتساب کا انتظار کر رہی ہے ‘(ن) لیگ مر کز اور صوبے میں ون مین شوسے معاملات چلانا چاہتی ہے جو ملک کیلئے تباہی کے سواکچھ نہیں۔