Live Updates

وزارت اطلاعات کا کام عمران خان کے خلاف بیانات داغنے کے سوا کوئی کام نہیں انجینئر یاسر گیلانی

امریکی سینٹر جان مکین کے پاکستانی فوج اور قوم کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں پر حیران ہونا حکمرانوں کی خارجہ پالیسی کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے‘ رہنما تحریک انصاف

ہفتہ 23 جولائی 2016 18:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جولائی ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو عمران خان فوبیا ہو گیا ہے حکومتی مشینری کو عمران خان کے خلاف بیان بازی کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ عالمی سطح پر کشمیر میں بھارتی مظالم کو عیاں کر سکی ہے اور نہ ہی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو اُجاگرکر سکی ہے اپنے آفس میں کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انجینئر یاسر گیلانی کا کہنا تھا کہ وزارت اطلاعات کا کام عمران خان کے خلاف بیانات داغنے کے سوا کوئی کام نہیں امریکی سینٹر جان مکین کے پاکستانی فوج اور قوم کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں پر حیران ہونا حکمرانوں کی خارجہ پالیسی کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

یہ ہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف کا ہمیشہ یہی موقف رہا ہے کہ جمہوریت کو فوج سے نہیں مسلم لیگ ن کی پالیسیوں سے خطرہ ہے۔ مسلم لیگ ن کی قیادت کو سوائے اثاثے بنانے کے کوئی کام نہیں، ملک و قوم کے مفادات کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات