ٹیوٹانے صوبہ بھر میں اپنے اداروں میں ڈینگی کے خاتمے کیلئے خصوصی اقدامات کرلئے

تکنیکی بنیادوں پر سروے کروائے گئے اورطالبعلموں اور اساتذہ میں ڈینگی کے خاتمے کی آگاہی مہم کیلئے منصوبہ جات ترتیب دئے گئے‘عرفان قیصر شیخ

ہفتہ 23 جولائی 2016 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جولائی ۔2016ء) ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا)نے صوبہ بھر میں اپنے اداروں میں ڈینگی کے خاتمے کیلئے خصوصی اقدامات کرلئے ہیں اس سلسلے میں تکنیکی بنیادوں پر سروے کروائے گئے اورطالبعلموں اور اساتذہ میں ڈینگی کے خاتمے کی آگاہی مہم کیلئے منصوبہ جات ترتیب دئے گئے۔ان خیالات کا اظہار چیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے ڈینگی ڈے کے موقع پر ٹیوٹا افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ ڈینگی مہم کے سلسلے میں ٹیوٹا انتظامیہ نے اداروں میں صفائی کیلئے کئے گئے اقدامات کومانیٹر کیا اور ڈینگی مچھر کے خاتمے کویقینی بنایا۔اتفاقیہ یا قدرتی وسائل کے ذریعے پانی سے گیلی ہونے والی گراؤنڈز‘ عمارتوں کے فرش اور چھتوں کو خشک کرنے کیلئے بھی اقدمات کئے گئے ہیں جن کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تمام اداروں اور ٹیوٹا سیکرٹریٹ سے ترقیاتی کاموں کافالتو کنسٹرکشن میٹریل اٹھا لیا گیا ہے پانی والی ٹینکیاں ‘ غسل خانوں اور سیورج سسٹم کو بھی صاف کر دیا گیا ہے۔

چیئرپرسن ٹیوٹا نے مزید کہا کہ ڈرم‘ ٹوکریاں‘سرسبز لان اور پھولوں کی کیاریوں کی صفائی کی جا چکی ہے۔ اس بات کو بھی یقینی بنایا گیا ہے کہ اداروں میں پیکنگ کے بغیر ٹائرموجود نہ ہوں۔چھتوں سے غیر ضروری اشیاء اور کوڑا کرکٹ اٹھا دیا گیا ہے اور اس عمل کو مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔ٹیوٹا اداروں کے سربراہان نے اپنے اداروں کے نوٹس بورڈ پر نوٹس چسپا ں کر دیا ہے کہ طالبعلم پوری بازو والی شرٹ ‘ٹراؤزر اور جرابیں پہن کر آئیں گے۔ڈینگی بچاؤ مہم کیلئے گزشتہ سال بنائی گئی کمیٹیوں کو دوبارہ متحرک کیاگیا ہے تاکہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈینگی مکاؤ کیلئے احکامات کو یقینی بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :