تحر یک انصاف کو کمزور سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ‘ڈاکٹر یاسمین راشد

آج بھی تحر یک انصاف کی احتجاج تحر یک کے نام سے حکمرانوں کی ٹانگیں کانپ جاتی ہے ‘تحر یک انصاف ہی اصل اپوزیشن ہے ہم ملک اور قوم کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور کر پشن کر نیوالوں کو انکے نجام سے دوچار کریں گے‘ کارکنوں کے وفود سے گفتگو

ہفتہ 23 جولائی 2016 18:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جولائی ۔2016ء) ایڈوائزر چیئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف کو کمزور سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں آج بھی تحر یک انصاف کی احتجاج تحر یک کے نام سے حکمرانوں کی ٹانگیں کانپ جاتی ہے ‘تحر یک انصاف ہی اصل اپوزیشن ہے ہم ملک اور قوم کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور کر پشن کر نیوالوں کو انکے نجام سے دوچار کریں گے۔

(جاری ہے)

کارکنوں کے وفود سے گفتگو میں ایڈ ?ئزر چیئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہا کہ (ن) لیگ کے پاس ملک اور قوم کو لوٹنے کے سوا کوئی اور پالیسی نہیں جسکی وجہ سے ملک ہر روز ایک نیا بحران جنم لے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں متحد ہے اور کسی بھی صورت پانامہ لیکس کے معاملے کو ادھورا نہیں چھوڑ یں گے بلکہ جب تک پانامہ لیکس میں سامنے آنے والے لوگوں کا احتساب نہیں ہوگا ہم اس وقت چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کسی بھی لحاظ سے کمزو ر نہیں بلکہ ہر گزرتے دن کیساتھ تحر یک انصاف مضبوط ہو رہی ہے اور آنیوالا وقت کسی اور کا نہیں صرف تحر یک انصاف کا ہے اور ہم ملک میں حقیقی جمہو ریت کے ساتھ ساتھ ملک کو کر پشن اور لوٹ مارکے نظام سے بھی مکمل نجات دلائیں گے۔