مسجدا لحرام میں خواتین سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں غیرملکی گرفتار

ہفتہ 23 جولائی 2016 18:31

مسجدا لحرام میں خواتین سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں غیرملکی گرفتار

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جولائی ۔2016ء) شیطان صفت لوگ مسجدالحرام جیسے مقدس ترین مقام میں بھی اپنی شیطانیت اور مکروہ حرکات سے باز نہیں آتے۔ سعودی اخبارات کے مطابق مسجد الحرام میں سیکیورٹی پرمامور عملے نے مذہبی پولیس امر بالمعروف ونہی عن المنکر کے تعاون سے کعبہ شریف میں حجر اسود سے ایک غیرملکی عرب شخص کو حراست میں لیا ہے جس پر الزام ہے کہ وہ مسجد میں ہجوم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی کوشش کررہا تھا۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی اہلکاروں نے طواف کعبہ کے دوران ایک خاتون کی شکایت پرغیرملکی کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار کیے گئے شخص کا تعلق ایک دوسرے عرب ملک سے ہے جو پیشے کے اعتبار سے چرواہا ہے۔ اس نے حجر اسود کے قریب طواف کرنے والی ایک خاتون کے ساتھ چھیڑ خانی کی کوشش کی تھی جس پر خاتون نے متعلقہ سیکیورٹی عملے کو اس کی حرکات کے بارے میں مطلع کردیا۔سعودی اخبارالوصف کے آن لائن ایڈیشن میں پوسٹ ایک خبر میں بتایا گیا ہے کہ غیرملکی شخص کی گرفتاری کا واقعہ نماز مغرب کے بعد پیش آیا۔ عینی شاہدین نے بھی مجرم کی مشکوک حرکات کے بارے میں حکام کو گواہی دی جس کے بعد اس کے خلاف پراسیکیوٹر جنرل کے ہاں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔