آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں مسلم کانفرنس سے اتحاد کے باوجود جماعت اسلامی کی کارکردگی مایوس کن

7امیدواروں کوپول ہونے والے کل 14لاکھ24ہزار ووٹوں میں سے صرف 19ہزار3 سو37ووٹ ملے ، یہ ٹرن آؤٹ کا صرف 1.4 فیصد ہے

ہفتہ 23 جولائی 2016 18:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جولائی ۔2016ء) مسلم لیگ(ن) اور مسلم کانفرنس سے اتحاد کے باوجود21جولائی کو ہونے والے آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں جماعت اسلامی کی کارکردگی مایوس کن رہی ، جماعت اسلامی کے 7امیدواروں کوپول ہونے والے کل 14لاکھ24ہزار ووٹوں مین سے صرف 19ہزار3 سو37ووٹ ملے جو پول ہونے والے ووٹوں کا 1.4 فیصد بنتے ہیں۔

جماعت کے تین امیدوار تیسری اورچار چھٹی پوزیشن پر رہے۔کوئی ایک امیدوار بھی کامیابی حاصل نہ کر سکا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن سے جاری انتخابی نتائج کے مطابق جماعت اسلامی آزادکشمیر کے ایل-اے 2 میرپورسے امیدوارسعود اقبال کو کل 386 ووٹ ملے انکی چھٹی پوزیشن رہی۔ایل-اے 6 بھمبھرسے محمد کریم کو کل ووٹ: 432 ووٹ اور،چھٹی پوزیشن ملی۔ایل-اے 16 حویلی سے سید آفتاب حسین شاکو ،کل 300ملے اور وہ چھٹی پوزیشن پر رہے۔ایل-اے 18 سندھنوتی سے محمد علیم خان کوکل621 ووٹ اورچھٹی پوزیشن ملی۔ایل-اے 13 دھیرکوٹ سے لطیف خلیق عباسی کو کل 13047 ووٹ اورتیسری پوزیشن ملی۔ایل-اے 19 راولاکوٹ میں سردار اعجاز افضل کو 4789ووٹ ملے اورتیسری پوزیشن رہیایل-اے 41 کشمیر ویلی سے نورالباری : 980ووٹ لے کردوسری پوزیشن حاصل کی

متعلقہ عنوان :