ماڈل ٹاؤن لاہور جیسا واقعہ اگر سندھ میں ہوتا تو وزیراعلیٰ ، وزیر داخلہ اور آئی جی پولیس جیل میں ہوتے ، پنجاب میں رائے ونڈ کے سلطان کی حکومت ہے، اس لئے نہ وہاں کسی کو بری طرز کی حکمرانی نظر آتی ہے اور نہ ہی لاقانونیت
پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹرسعید غنی کا بیان
ہفتہ 23 جولائی 2016 18:30
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جولائی ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹرسعید غنی نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن لاہور جیسا واقعہ اگر سندھ میں ہوتا تو وزیراعلیٰ سندھ، وزیر داخلہ اور آئی جی پولیس جیل میں ہوتے۔ مگر چونکہ پنجاب میں رائے ونڈ کے سلطان کی حکومت ہے اس لئے نہ وہاں کسی کو بری طرز کی حکمرانی نظر آتی ہے اور نہ ہی لاقانونیت۔
ایک بیان میں سعید غنی نے کہا کہ بری حکمرانی کا شاہکار تو پنجاب حکومت ہے۔ حیران کن بات یہ ہے جہاں میگا پروجیکٹ کی آڑ میں میگا کرپشن کا بازار گرم ہے مگر وہاں نیب کو کارروائی کرنے کی کوئی ہمت نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ بدنام زمانہ چھوٹو گینگ کا بڑا چرچا تھا، چھوٹو گینگ کے سرغنہ سمیت کئی ڈاکوؤں کو سکیورٹی فورسز نے گرفتار کیا۔(جاری ہے)
سوال یہ ہے کہ چھوٹو گینگ کو پکڑ کر کہاں غائب کر دیا گیا ہے؟ کیونکہ تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ چھوٹو گینگ کے سہولت کار کون تھے؟ ایک وفاقی وزیر کے والد نے پنجاب کے وزیر پر قتل سمیت سنگین الزامات عائد کئے مگر پنجاب کے وزیر قانون کی گرفت میں تاحال نہیں آئے۔
سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ پنجاب میں انصاف کے نئے معیار قائم کئے جا رہے ہیں یہ ان معیار کا شاخسانہ ہے کہ قندیل بلوچ کے قتل جیسے گھناؤنے جرائم ہو رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
فرانس ، پاکستانی سفیرعاصم افتخار احمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس تربیتی کیمپ کا دورہ،کوچ پیئرڈیفرنس سے ملاقات
-
رفح سے فلسطینی شہریوں کا انخلا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.