ایئرچیف مارشل سہیل امان اور روسی ہم منصب کی ملاقات ،دونوں ممالک کی فضائی افواج کے پیشہ ورانہ امور میں تعاون کے فروغ پر اتفاق

ہفتہ 23 جولائی 2016 18:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جولائی ۔2016ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے ماسکو میں روسی فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کر کے روسی ہم منصب سے ملاقا ت کی جس دوران دونوں ممالک کی فضائیہ کے درمیان پیشہ ورانہ امور میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف مارشل سہیل امان نے ماسکو میں روسی فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر روسی فضائیہ کے کمانڈر انچیف نے ان کا استقبال کیا۔ چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ بعد ازاں دونوں ہم منصبوں کے درمیان ملاقات بھی ہوئی ۔ جس میں دونوں ممالک کی فضائیہ کی تربیت اور مشقوں سمیت پیشہ وارانہ امور میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا

متعلقہ عنوان :