پاکستان دہشت گردی کے خلاف صف اول کے ملک کا کردار ادا کر رہا ہے ،دہشت گردی ہم سب کی مشترکہ دشمن ہے ،اس سے سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہو گا،دہشت گردی کے خاتمے کے لئے افغان حکومت کی مدد کیلئے ہمیشہ تیار ہیں

وزیر اعظم نوا زشریف کاکابل بم دھماکوں پر مذمتی بیان ، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہا ر

ہفتہ 23 جولائی 2016 18:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جولائی ۔2016ء) وزیر اعظم میاں محمد نوا زشریف نے افغان دارالحکومت کابل میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی ہم سب کی مشترکہ دشمن ہے ‘ دہشت گردی کے خلاف سب کو مشترکہ اور ٹھوس کوششیں کرنا ہوں گی ، پاکستان دہشت گردی کے خلاف صف اول کے ملک کا کردار ادا کر رہا ہے ‘ دہشت گردی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہو گا۔

دہشت گردی کے خاتمے کے لئے افغان حکومت کی مدد کیلئے ہمیشہ تیار ہیں۔ ہفتہ کو ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم نوا زشریف نے کابل میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہا رکیا۔ و زیر اعظم نے جاں بحق افرا د کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دہشت گردی ہم سب کی مشترکہ دشمن ہے۔

دہشت گردی کے خلاف سب کو مشترکہ اور ٹھوس کوششیں کرنا ہوں گی۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف صف اول کے ملک کا کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت سے مصائب اٹھائے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ۔ ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہو گا۔ ترجمان کے مطابق وزیر اعظم نے دھماکوں پر افغان حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے ۔ ہم دہشت گردی کے خلاف غیر متزلزل عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے افغان حکومت کی مدد کیلئے ہمیشہ تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :