عمان:خوفناک بس حادثے میں دو عمانی شہری جاں بحق

ہفتہ 23 جولائی 2016 18:15

عمان:خوفناک بس حادثے میں دو عمانی شہری جاں بحق

عمان: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23جولائی 2016ء): متحدہ عرب امارات میں گذشتہ دنوں ہونے والے خوفناک بس حادثے میں بچ جانے والوں میں سے دو عمانی شہری آج مقامی ہسپتال میں دم توڑ گئے ۔بس حادثے میں بچ جانے والے افراد میں ایک بچہ بھی شامل تھا ، جو آج مقامی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ بچے کو حادثے میں شدید چوٹیں آئیں تھیں۔

(جاری ہے)

اسکےعلاوہ ایک عمانی خاتون بھی جاں بحق ہو گئی ہے. بس حادثے میں خاتون کے جسم کا 95فیصد حصہ آگ لگنے سے جھلس گیا تھا ۔

بس حادثے میں 23 افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔ اماراتی شہریوں نے بس حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اب بھی تقریباََ تین افراد کی حالت خطر ے میں ہے ۔ جبکہ باقی بچ جانے والے افراد کی حلا تخطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔